این اے 75: سب پِری پلان تھا، پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی ہوئی، لیگی رہنما

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سب پِری پلان تھا، پولیس سرپرستی میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی، الیکشن ریکارڈ غائب کیا گیا۔ ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ 96 گھنٹے بعد بھی حکومت پنجاب بتانے میں ناکام رہی کہ پریذائیڈنگ افسران کو کس نے اغوا کیا تھا؟ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساری انتظامیہ خاموش تماشائی تھی، ووٹ چوروں کے ساتھ مل کر عملے کو اغوا کیا گیا، آج پورا پاکستان الیکشن کمیشن کی طرف دیکھ رہا ہے۔