فرانس کے کاشتکار دیہات سے ٹریکٹر ٹرالی لے کر شہروں میں آگئے

پیرس: (کوہ نور نیوز) فرانس میں کسان میٹ فری کھانے متعارف کروانے پر غصے میں آگئے۔ ٹریکٹر ز لے کر شہروں میں پہنچ گئے۔ فرانس کے کاشتکار دیہات سے ٹریکٹر ٹرالی لے کر شہروں میں آگئے۔ مظاہرین نے سرکاری ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرانے ٹائرز پھینک دیے ، کاشتکار بھیڑ بکریاں گائے اور دوسرے مویشی بھی ساتھ لائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوگوں نے سڑک کنارے بار بی کیو بھی کیا ، کسان گوشت کے بغیر کھانے متعارف کروانے پر سراپا احتجاج تھے۔