فارمولاکار ریس کا انعقاد، سعودی عرب نے تاریخوں کا اعلان کردیا

ریاض: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے الدرعیہ میں 26اور 27فروری کو مسلسل تیسرے سال فارمولاای کار ریس کا انعقادہوگا، یہ مقابلے شام کے اوقات میں ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مذکورہ بین الاقوامی ریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹریک کو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روشن کیا جائے گا۔ ریس کا انتظام سعودی وزارت کھیل نے کیا ہے۔ وزارت کو سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کا تعاون حاصل ہے۔ریس میں 12 ٹیموں کے 24 ڈرائیورز شرکت کریں گے۔ ان میں الیکٹرک ریسنگ کارز تیار کرنے والی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے متعدد نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں مملکت میں کھیلوں کے سیکٹر کے حوالے سے خصوصی توجہ اور سپورٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی بھی براہ راست سرپرستی حاصل ہے۔