غنڈے کی دھمکی کے ڈر سے رتیش کے ساتھ شادی کی: راکھی ساونت

ممبئی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) بھارتی اداکار و ماڈل راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا کہ یہ غیر معمولی انداز میں ہورہی تھی کیونکہ اس کے پیچھے ایک غنڈے کی جانب سے اغوا کی دھمکی بھی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے کہا کہ ‘میں ایک بری صورتحال میں پھنس گئی تھی، کوئی بندوق کے زور پر مجھے اغوا کرنے والا تھا، میری والدہ اس غنڈے کے بارے میں جانتی تھیں۔ غنڈے سے بچنے کیلئے مجھے کسی کی بھی تلاش تھی تاکہ شادی کر سکوں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے اور رتیش کے مابین بات چیت ہوتی رہتی تھی اور وہ مجھے پسند بھی کرتے تھے، غنڈے سے بچنے کیلئے میں نے رتیش سے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔جب رتیش مجھ سے شادی کرنےآ رہے تھے تو رپورٹرز کو علم ہو گیا جس پر وہ سامنے آئے بغیر ہی ہوٹل کے عقبی راستے سے بھاگ نکلے۔ راکھی کے مطابق رتیش نے ان سے ایک بڑی بات چھپائی اور وہ ان کا پہلے سے شادی شدہ ہونا تھا۔