آج کے معروف اداکار اسکول کے زمانے میں کیسے دکھتے تھے؟

کراچی: (کوہ نور نیوز ) ٹی وی اسکرین پر نظرآنے والے خوبصورت اور پرکشش شخصیت کے مالک اداکار ہمیشہ سے اتنے خوبصورت اور جاذب نظر نہیں ہوتے بلکہ بچپن میں وہ بھی بالکل عام بچوں کی طرح ہوتے ہیں۔ جنہیں نہ اچھے لباس کی فکر ہوتی ہے اور نہ ہی ہر وقت یہ غم ستاتا ہے کہ ہم کیسے لگ رہے ہیں۔ یہاں پاکستانی و بھارتی فنکاروں کے اسکول کے زمانے کی تصاویر دکھائی جارہی ہیں ہمیں یقین ہے آپ ان میں سے بہت سے فنکاروں کو پہچان بھی نہیں پائیں گے۔ رنبیر کپور بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کی اپنی ٹیچر کے ساتھ یہ تصویر میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے اور دوسری تصویر میں وہ اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منارہے ہیں۔ نیلم منیر خان نیلم منیر خان پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ نیلم منیر کی اسکول کے زمانے کی تصویر دیکھیں تو ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہیں بچپن اور اسکول کے زمانے کی تصاویر دیکھ کر باآسانی پہچانا جاسکتا ہے۔ دیشا پٹانی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیشا پٹانی اسکول کے زمانے میں بالکل عام بچیوں جیسی تھیں۔ تاپسی پنوں کنگنا رناوت کے نشانے پر رہنے والی بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنوں بچپن میں بھی اتنی پیاری تھیں جتنی آج ہیں۔ دپیکا پڈوکون دپیکا پڈوکون میں زیادہ فرق نہیں آیا ہے ان کے بچپن کی تصاویر دیکھ کر کوئی بھی باآسانی پہچان لے گا کہ یہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ بس وہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ اسٹائلش ہوگئی ہیں۔ ایمن منال خان ایمن اور منال خان نہ صرف پاکستان کی نامور اداکارائیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی سب سےزیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارائیں ہیں۔ دونوں نے ماضی کے مقابلے میں اپنے آپ کو بہت زیادہ تبدیل کیا ہے۔ یامی گوتم یامی گوتم کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ آج بھی اتنی ہی خوبصورت اور پیاری ہیں جتنی بچپن میں تھیں۔ یامی نے اپنے اسکول کے پہلے دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے اس وقت مجھے اسکول کا مطلب بھی نہیں معلوم تھا لیکن میں اسکول کا یونیفارم پہن کر بہت خوش تھی۔ رنویر سنگھ رنویر سنگھ اس تصویر میں اپنے اسکول کے دوست کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اروشی روٹیلا اروشی روٹیلا اپنے اسکول کے زمانے میں بھی اتنی ہی اسٹائلش تھیں جتنی کہ آج ہیں۔ ماورہ حسین ماورہ حسین پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اپنے اسکول کے زمانے میں بھی وہ بہت خوبصورت تھیں۔ ان کی اسکول کے یونیفارم میں دوستوں کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے۔ شلپا شیٹھی اداکارہ شلپا شیٹھی اس تصویر میں اسکول کی دوستوں کے ساتھ مسکرارہی ہیں۔ سلمان خان بالی ووڈ کے سلو میاں یعنی سلمان خان کا شمار بھارت اور دنیا بھر کے پُرکشش افراد میں ہوتا ہے تاہم وہ اسکول کے زمانے میں کافی کیوٹ تھے۔ پریانکا چوپڑا اداکارہ پریانکا چوپڑا میں بھی زیادہ بدلاؤ نہیں آیا ہے انہیں ماضی کی تصاویر میں باآسانی پہچانا جاسکتا ہے۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اسکول کے دوستوں کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے۔ عمران عباس اداکارعمران عباس کی یہ تصویر نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی ہے۔