مریخ کی سطح پر مشن کے اترتے وقت کی آواز اور ویڈیو جاری

امریکا : (کوہ نور نیوز ) امریکی خلائی ادارے (ناسا) نے مریخ کی سطح پر مشن پرسیویرینس کے اترتے وقت کی آواز اور ویڈیو جاری کر دی ۔ ناسا کی جانب سے جاری ویڈیو میں سنی جانے والی آواز مریخ پر ہلکی ہواچلنے کی ہے جو مارس روور نے مریخ کی سطح پراترنےکے بعد ریکارڈ کی۔مشن پرسیویرینس کی 3 منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو پیرا شوٹ کھلنے اور مریخ پر دھول کے بادل میں اترنے کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریخ کی سطح پر مشن ٹھیک اور پرو گرام کے مطابق کام کر رہا ہے۔