کراچی : (کوہ نور نیوز ) پولیس نے اغوا برائے تاوان اور جعل سازی کی وارداتوں میں ملوث جعلی میجر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں جعلی میجر ملزم فخر عباس کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، جعلی دستاویزات، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں اور جعلی کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم جعلسازی کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کرتا تھا جب کہ ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!