کاہنہ: سرکاری سکول میں بوسیدہ کوارٹر کی چھت گر گئی، ماں، بیٹا جاں بحق

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کےعلاقے کاہنہ میں سرکاری سکول میں بوسیدہ کوارٹر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں، بیٹا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ کاہنہ میں سرکاری سکول کے کوارٹرز کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ بشریٰ بی بی اور رحمان کے نام سے ہوئی، 2 زخمیوں کو کاہنہ ہسپتال اور 2 کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔