کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، وائرس سے 1629 نئے مریض متاثر

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) کورونا وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 318 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 17، سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902، اسلام آباد میں 40 ہزار 815 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 76 لاکھ 80 ہزار 242 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 607 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 903 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 218 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 318 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 568، سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 839، اسلام آباد میں 468، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 256 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔