وفاقی حکومت کا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے لیے بڑا اقدام

اسلام آباد(کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی سو فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت میسر ہے جبکہ پورے پنجاب کو اس سال ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ہیڈ کوارٹرز میں موٹروے ہمسفر ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں موٹروے پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے افسروں اور جوانوں کے لیے میڈیکل پالیسی کااعلان بڑاقدام ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا خیبر پختونخواہ کی سو فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت میسر ہے جبکہ اس سال صوبہ پنجاب کوہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔سندھ حکومت بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرے۔ موٹروے ہمسفر ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں آئی جی موٹرویز کلیم اما کا کہنا تھا کہ اب تک موٹروے پولیس کے 13272 ملازمین اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں سال 2022-2021 میں مزید 2456 مزید ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔