'ریاست کو اپنی باندی سمجھنے والوں کو حساب دینا پڑے گا' سردار عثمان بزدار

لاہور(کوہ نور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریاست کو اپنی لونڈی سمجھنے والوں کو اب حساب دینا پڑے گا, قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب تک تقریباً 185ارب روپےکی سرکاری زمینیں واگزارکراچکے، ریاست کواپنی باندی سمجھنےوالےکو حساب دیناپڑےگا، سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنیوالوں کوحساب دیناہوگا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیاکےخلاف کارروائیاں شروع کی گئیں ہیں اور ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔