لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن سے گھر میں 4 سال سے قید خاتون بازیاب

لاہور: (کوہ نور نیوز) پولیس نے لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن سے گھر میں 4 سال سے قید 32 سالہ خاتون کو بازیاب کروا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکی نے کھڑکی سے اپنے ہمسائے کو آواز دی۔ ہمسائے نے پولیس کو ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی کہ گھر میں ایک لڑکی قید ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر کے خاتون کو بھائی کی قید سے بازیاب کروا لیا۔ جائیداد سے حصہ مانگنے کے جرم میں بھائی نے بہن کو قید کر رکھا تھا۔ کاہنہ پولیس نے متاثرہ لڑکی ہما کی مدعیت میں بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق ہما کی مرضی کے خلاف اس کے بھائی نے شادی کی تھی۔ بھائی ہما کو وہاں بھی جانے نہیں دیتا تھا۔ ملزم فراز نے کہا کہ بہن کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اس لیے گھر میں بند کیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن درست ہے بھائی جھوٹ بول رہا ہے۔