جمعہ تک شہر زیرو ویسٹ ہو جائے گا، صوبائی میاں اسلم اقبال کی یقین دہانی

لاہور: (کوہ نور نیوز) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لاہور میں ہر جگہ سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا۔ جمعے کی رات تک شہر زیرو ویسٹ ہو جائے گا۔ لاہور خوبصورت بھی بنائیں گے اور یہاں صفائی کا بہتر نظام بھی وضع ہو گا۔ صفائی صورتحال بارے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ فردوس عاشق کے ہمراہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر صنعت وتجارت پنجاب نے بتایا کہ لاہور کا 85 فیصد سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا جا چکا، مزید صفائی آپریشن جاری ہے۔ جمعہ تک زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کر لیں گے، لاہور کو خوبصورت سے خوبصورت تر بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء میں کمپنی بنا کر صفائی کا ٹھیکہ دیا گیا، 105 کروڑ روپے کی صفائی 7 ارب تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ 70 فیصد ڈالر اور 30 فیصد مقامی کرنسی میں ادائیگی کا معاہدہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017ء میں صفائی کا بجٹ 14 ارب تک پہنچ گیا، فرانزک آڈٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے سیاسی بھرتیاں کر کے سسٹم خراب کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعلی کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور سے سیاسی اور کوڑا کرکٹ والا گند دونوں ختم کریں گے