سابق حکمرانوں نے ایک ہسپتال نہیں بنایا جہاں انکا علاج ہوسکتا: فردوس عاشق اعوان

لاہور: (کوہ نور نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں محلات بنائے گئے ،سابق حکمرانوں نے ایک ہسپتال نہیں بنایا جہاں انکا علاج ہوسکتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ سینٹر منصوبے نے اہل لاہور کے دل جیتے ہیں،پناہ گاہ میں بے سہارا لوگوں کو سہولیتں دی گئیں، مزدوروں کو بہتر کھانا دیا جاتا ہے۔ہم ایک طرف دکھی افراد کی مدد کررہے تو دوسری طرف ایوان فیلڈ بنائے گئے۔انکا کہنا تھا کہ باہمت بزرگ پروگرام کے ذریعے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،غریب لوگوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،احساس پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔