سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ

کراچی: (کوہ نور نیوز) صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 794 ہو گئی جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 16 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنون بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دس امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1860 امریکی ڈالر ہو گئی تھی۔ گزشہ دنوں مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔