حسن نے اہلیہ کی محبت کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن قرار دیدیا

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ ان کی اہلیہ سامعہ کیساتھ اور محبت کے بغیر ان کی زندگی کا کوئی تصور نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ سامعہ کیساتھ نئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری زندگی میں ایک تبدیلی ہونیوالی ہے ۔ حسن نے کہا کہ آپ کی محبت اور تعاون کے بغیر، میں اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔قومی کرکٹر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SoonToBe3بھی استعمال کیا ۔ قومی کرکٹر نے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SoonToBe3بھی استعمال کیا ۔