جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیاں متوقع

لاہور (کوہ نور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیاں متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انجری کے بعد صحت یاب ہو کر ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے حسن علی، سعود شکیل اور روحیل نذیر ٹیسٹ سکواڈ کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ حارث سہیل، شان مسعود، سہیل خان، محمد عباس کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کا سکواڈ میں شامل ہونا دشوار ہے کیونکہ ان کی جگہ روحیل نذیر کو سکواڈ میں شامل کرنے کی رائے سامنے آئی ہے۔ فاسٹ باﺅلرز کیلئے روٹیشن پالیسی اور فارمیٹ مخصوص رکھنے پر بھی صلاح مشورہ کیا گیا ہے اور جمعہ کو سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔