میرے دشمن بھی میرے گانے گاتے ہیں: میشا شفیع

اسلام آباد (کوہ نور نیوز ) پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میرے دشمن بھی میرے گانے گاتے اور اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں۔ گزشتہ روز میشا شفیع کی جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔ اپنی تصویر کے ہمراہ شیئر کی گئی پوسٹ میں میشا شفیع نے ایک طنزیہ اور شاعرانہ پیغام شیئر کیا۔