ثناء خان اور مفتی انس ورک لائف کیسے مینیج کرتے ہیں؟

ممبئ (کوہ نور نیوز ) گزشتہ برس مفتی انس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان بالی وڈ انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے باوجود مسلسل خبروں میں ہیں اور وہ خود بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ثناء خان نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا کس طرح شادی کے بعد اپنا کام مینیج کررہا ہے۔ ثناء خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں وہ اپنے مداحوں کو اپنے اور شوہر کے کام سے متعلق بتارہی ہیں۔ ویڈیو میں ثناء خان مداحوں کو بتارہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر مفتی انس کس طرح بھارتی شہر ممبئی اور سورت کے درمیان اپنے اپنے کام مینیج کررہے ہیں۔ ثناء کا کہنا تھا کہ جب ہم سورت(بھارتی شہر ) میں ہوتے ہیں، میرے شوہر کام کرتے ہیں اور میں اپنے تمام کام فون پر کرتی ہوں اور جب ہم ممبئی میں ہوتے ہیں تو اس کے برعکس میں کام کرتی ہوں اور میرے شوہر اپنا ہرکام فون پر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا یہی زندگی ہے جس کو ہم ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ رہے ہیں اور اسی طرح ہم اپنے اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثناء خان گزشتہ برس نومبر میں بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئی تھی جب کہ ثناء کو شوبز چھوڑے ایک سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔