عطاالحق قاسمی تعیناتی کیس : عدالتی فیصلے پرعملدرآمدنہ ہونے پر اٹارنی جنرل سے دلائل طلب

اسلام آباد(کوہ نور نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے عطاالحق قاسمی تعیناتی کیس میں عدالتی فیصلے پرعملدرآمدنہ ہونے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں عطاالحق قاسمی تعیناتی کیس میں عدالتی فیصلے پرعملدرآمدنہ ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی،عطاالحق قاسمی ودیگرکے وکلانے درخواست قابل سماعت ہونے پراعتراض اٹھا دیا،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق آئندہ دلائل طلب کرلئے۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ باربارنوٹس کے باوجوداسحاق ڈارپیش نہ ہوئے،ان کاحق سماعت ختم کردیاگیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے اسحاق ڈارکیخلاف یکطرفہ کارروائی شروع کردی ،کرپشن کیس میں اشتہاری اسحاق ڈارکاحق سماعت ختم کردیاگیا ، عدالت نے اسحاق ڈارودیگرکو 19 کروڑپی ٹی وی کواداکرنے کاحکم دیاتھا ،رقم کی عدم ادائیگی پرپی ٹی وی نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔