منشیات وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو سوسائٹی سے مطمئن نہیں ہوتے، اعجازشاہ

لاہور(کوہ نور نیوز)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہاہے کہ منشیات سپلائی کرنے والے مجرم اوراستعمال کرنے والے مریض ہیں،منشیات وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو سوسائٹی سے مطمئن نہیں ہوتے۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں دماغی بیماری کوبیماری ہی نہیں سمجھاجاتا،ذہنی بیماری کوہمارے معاشرے میں نظراندازکیاجاتاہے،ہم سمجھتے ہیں کہ ذہنی بیماری صرف مغرب میں ہوتی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ منشیات سپلائی کرنے والا مجرم ہے،معاشرے کی بہتری کیلئے نوجوانوں کومنشیات سے بچاناہوگا،پاکستان میں جرائم میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے۔