18 جنوری سے نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گی ،وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(کوہ نور نیوز )وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم کا ہوا،18 جنوری سے نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گی ،25 جنوری سے پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کھل جائیں گی ،یونیورسٹیاں یکم فروی سے کھلیں گی ۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کاکہنا ہے کہ اگر سکولز دوبارہ بند کرنے پڑے تو بند کردیئے جائیں گے ،50 فیصد سے زائد بچے ایک وقت میں سکولز نہیں آئیں گے ،انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگست میں امتحانات ہوں،چاہتا ہوں بچوں کے امتحانات مئی میں ہوں ، وزیر تعلیم نے کہاکہ اس بار کسی بچے کو امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کررہے۔