پٹرول کی قیمت میں بھاری اضافہ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی

اسلام آباد (کوہ نور نیوز)حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری پکڑ لی ہے ، اوگرا نے اپنی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں ، پٹرول فی لیٹر 11 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو سکتا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیاہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ۔