فوج غیر جانبدار ادارہ ہے، اسے سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، پرویز الٰہی

لاہور: (کوہ نور نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ فوج غیر جانبدار ادارہ ہے، اسے سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا، پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ فوج اور اداروں نے اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں عوامی خدمت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، پاک فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔