'ملک میں اب گیس کی قلت نہیں ہے' وفاقی وزیراسدعمرکا دعوی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ پانچ سال پہلے گیس کی قلت کاسامنا تھا لیکن اب کوئی قلت نہیں ہے۔ اسدعمر نے کہا ہےکہ صنعتوں کی ترقی خوش آئند ہے، صنعتوں میں مزیداستحکام آئےگا۔ ٹیکسٹائل سیکٹرکوجون تک آرڈرزمل چکےہیں،صنعتوں میں جولائی تانومبر7.4فیصدزیادہ پیداوارہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مہنگائی کم کرنےپرپوری توجہ ہے، وزیراعظم نے دو ماہ قبل صنعتی پیکج کااعلان کیاتھا، افراط زرمیں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کےپاس لیبرکی کمی ہے، صنعتیں چلنےسےلاکھوں افراد کو روزگار ملا۔ صنعتی پیداوارمیں مجموعی طورپر 14.5فیصدریکارڈاضافہ ہوا۔