کورونا وائرس نے ہمارے صحت عامہ کے نظام کو مزید طاقتور بنا دیا : آسٹرین میئر

ویانا: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مئیر مائیکل لدوگ نے کہا ہے کہ وبائی مرض نے ہمیں ایک چیز سکھائی ہے کہ ہم نے صحت عامہ کے نظام کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا لیا ہے ۔ہم نے میڈ یکل کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی جدید تربیت اور تعلیم کے شعبے میں بھی پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ سوشل میڈ یا پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف طبی پیشوں میں تربیتی کارروائی پر اتفاق کیا ہے اس طرح ہم صحت اور نگہداشت کے شعبوں میں اضافہ حاصل کرتے ہیں،اس کے علاوہ صحت اور نرسنگ میں ایک ہزار تربیت کی آسامیاں اور نرسنگ اسسٹنٹس کے لئے 700 ٹریننگ کی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل تھراپیٹک تشخیصی صحت سے متعلق پیشوں اور دائیوں میں 800 ٹریننگ کی آسامیاں پیدا کی ہیں۔ ڈاکٹروں کے لئے مزید 250 پوزیشنیں تشکیل دی جائیں گی۔