’ ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے‘ بھارتی گلو کارہ نے بھارت کے ریاستی وزیر پر الزام لگا دیا

ممبئی(کوہ نور نیوز )بھارت کی گلوکارہ رینو شرمانے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پر مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رینو شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹرا کی کابینہ میں شامل وزیر شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔ رینو شرما نے الزام لگایا کہ شادی کے اصرار پر ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ گلوکارہ نے کہا کہ 2013 میں نمبر بند کر کے شہر چھوڑ دیا تھا لیکن وہ مجھے اندور شہر سے زبردستی واپس لایااور ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رکھا ،اس نے میرے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جس کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور مسلسل شادی سے انکاری رہا۔