کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے گولی لگنے سے نوجوان زخمی

کراچی (کوہ نور نیوز)کراچی کے علاقہ ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود عمر کالونی میں پیش آیا،دو دوست اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنارہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا نوجوان اسلحہ سمیت موقع سےفرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی نوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔