شیر کے ساتھ پیار کرتا آدمی شیرنی کو ایک آنکھ نہ بھایا، حملہ کردیا

کیپ ٹاؤن (کوہ نور نیوز) جنوبی افریقہ میں شیرنی کی ’رقابت‘ نے ایک انسان کو شدید زخمی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں پیٹر نامی شخص ایک سفاری پارک میں گیا جہاں جنگلے کے دوسری طرف موجود شیر اس کے پاس آگیا۔ ادھیڑ عمر پیٹر نے شیر کے ساتھ پیار کرنا اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا۔ ’رقابت‘ کی آگ میں جھلستی شیرنی کو یہ منظر ایک آنکھ نہ بھایا اور اس نے پیٹر پر حملہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شیرنی نے اچانک پیٹر کا ہاتھ اپنے جبڑوں میں جکڑ لیا۔ بیچارے پیٹر نے بڑی مشکل سے اپنا ہاتھ شیرنی کے منہ سے چھڑایا لیکن اس دوران وہ کافی زخمی ہوچکا تھا۔