کراچی: ماسی گینگ کی وارداتیں جاری، پولیس پکڑنے میں ناکام

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماسی گینگ کی وارداتیں جاری ہیں۔ دو رکنی گینگ کئی گھروں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ دو روز قبل بھی سچل میں خواتین گینگ نے گھر میں موجود افراد کو بےہوشی کرکے صفایا کر ڈالا۔ تفتیشی حکام کے مطابق شارع فیصل، درخشاں میں بھی ماسی گینگ اسی انداز سے واراتیں کرچکی ہیں۔ تمام وادراتوں میں دو خواتین سامنے آئی ہیں۔ ملازمین رکھنے سے پہلے ملازمین کا اندراج لازمی کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ ڈیٹا نہ ملنے کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری میں مشکلات ہوتی ہے۔ دوسری طرف گلستان جوہر بلاک 14 میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شدیدزخمی ہوا۔ ملزمان نے کارکو روکنے کی کوشش کی تو نوجوان نہیں رکا جس پر ملزمان ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ شہری اسامہ کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ حالت تشویشناک ہے۔