روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔