لیوی مِنی: لیپ ٹاپ، ٹچ ٹیبلٹ اور گیم کونسول ایک ساتھ

ٹوکیو: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) این ای سی اور لیپ ٹاپ بنانے والی مشہور کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک دلچسپ اختراع پیش کی ہے جسے لیوی مِنی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک ہی وقت میں تیزرفتارلیپ ٹاپ، ٹچ اسکرین اور گیمنگ کونسول بن سکتا ہے۔ اس طرح لیوی کو پی سی گیمنگ کا ایک دستی نسخہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے یہ ایک مختصر اور طاقتور کمپیوٹر ہے جس پر1920 x 1200 ریزولوشن کا 8 انچ اسکرین نصب ہے۔ کمپیوٹنگ کے لیے اس میں گیارہویں جنریشن کا انٹیل پروسیسر لگایا گیا ہے جس میں زی گرافکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کھیلنے کے لے اسے ایک ڈاکنگ اسٹیشن پر لگایا جاسکتا ہےاور دائیں بائیں کنٹرولر لگائے جاسکتے ہیں۔ اس طرح یہ گیم کونسول بن گیا ہے جسے تیزرفتار گرافکس کے ساتھ لطف اٹھاتے ہوئے گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔ گیم کنٹرولر کے بٹن عین ایکس باکس گیم پیڈ کی طرح بنائے گئے ہیں جس سے بہت سے گیمرز واقف ہیں۔ لیکن لیپ ٹاپ کو مجموعی وزن 1.28 پونڈ ہے جو خاصہ بھاری ہوگا کیونکہ نائنٹینڈو سوئچ کا وزن صرف 0.88 پونڈ تک ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو(سی ای ایس) سے پہلے اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم، تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اس اس طرح کے ڈیزائن دیکھنے میں تو بہت اچھے لگتے ہیں لیکن عملی افادیت اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ ان میں این ویڈیا کی بھی کچھ اختراعات شامل تھیں جو سی ای ایس سے قبل پیش کی گئیں لیکن بعد میں ناکام ہوگئیں۔ تاہم اسے ایک ڈاک اسٹیشن میں فٹ کرکے اپنے گھر کے ٹی وی سے بھی جوڑا جاسکتا ہے اور لیپ ٹاپ کا اسکرین مکمل طور پر ٹچ اسکرین بھی ہے۔ اس کی قیمت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے محض قیاس آرائیاں ہی کی گئی ہیں جن کے مطابق 1700 ڈالر سے اس کی فروخت شروع ہوگی۔