اے این ایف کی کراچی پورٹ پرکارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: (کوہ نور نیوز) ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر بدرالدین یارڈ،پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کراچی پورٹ پرکارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے 105.50 کلو گرام افیون انتہائی مہارت سےرولنگ مل مشین میں چھپارکھی تھی،جو کینیڈا،اسمگل کی جانی تھی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم شاہد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،مذکورہ کیس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔