انوکھا انتقام! کورونا سے متاثرہ ملازم نے بتائے بغیر افسر کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) معطل کیوں کیا؟ تنخواہ کیوں روکی؟ ملازم نے باس سے انوکھا انتقام لے لیا۔ کورونا میں مبتلا افسر نے بغیر بتائے ڈاریکٹر ایچ آر ایم کو گلے لگایا اور بوسہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے کورونا سے متاثرہ افسر نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ دیا۔ کورونا مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جا کر بھی افسران سے ملاقات کی۔ کورونا مریض نے ڈاریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا، افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔ کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہزار انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، انہیں 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا، اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر ان کی تنخواہ روک لی گئی تھی۔ جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ شہزار انور نے بہانے سے دفتر میں گھس کر میرے قریب آنے کی کوشش کی گئی، شہزاد انور کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا، مجھے چار ماہ قبل بھی کورونا مثبت آیا تھا۔