یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجننسی نے پی آئی اے کے لائسنسنگ کے اقدامات کو سراہا: ارشد ملک

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) اسلام آباد میں نجی بینک اور پی آئی اے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں لیکن پی آئی اے جلد بلندیوں پر جائے گی۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے تعاون سے پی آئی اے کے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجننسی نے پی آئی اے کے لائسنسنگ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا ہے اور ساتھ ہی فلائٹ سیفٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے پی آئی اے کے کرائے کم کئے گئے ہیں پاکستان کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔