مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

لاہور: (کوہ نور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اپنے ریفرنس میں ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعل سازی اور بد نیتی سے سرکاری خزانے کو فیس کی مد میں نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان نے حقائق چھپاتے ہوئے سرکاری خزانے کو رجسٹریشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے پٹواری افتخار اور سابق آر ایم راجہ ندیم کی ملی بھگت سے غیر قانونی سرنڈر ڈیڈ رجسٹر کرائی۔