راولپنڈی :‌ پیر ودھائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکہ، ایک شخص‌ جاں‌ بحق، 3 زخمی

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) راولپنڈی میں پیر ودھائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص‌ جاں‌ بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔