حکومت کو 13 دسمبر کو آخری دھکا دیں گے: مریم اورنگزیب

لاہور: (کوہ نور نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ووٹ چوروں کو گھر بھیجیں گے، 13 دسمبر کو حکومت کو آخری دھکا دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک بات سمجھ آگئی ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے، بہتر ہے آپ 13 دسمبر سے پہلے استعفی دے دیں، مافیا کے گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے، اس وقت ملک پر مافیا کا قبضہ ہے۔ دوسری جانب لاہور میں لیگی خواتین پارلیمنٹیرینز کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے مریم اورنگزیب جاتی امرا پہنچ گئیں، اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔