مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی نیب ریڈار پر آ گئے، دوسرا نوٹس جاری

کراچی: (کوہ نور نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کےلے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا۔ نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود مشیر خزانہ پیش نہیں ہوئے۔ کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم نہیں لگایا گیا لیکن کمپنی کو ادائیگی کی گئی۔ حفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔ حفیظ شیخ پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی بدعنوانی کا الزام ہے۔