اپوزیشن قیادت کو عوام، قانون، آئین اور جمہوریت سے کوئی غرض نہیں: اعظم سواتی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام، قانون، آئین اور جمہوریت سے کوئی غرض نہیں ہے۔ جو ایک دوسرے کی شکل برداشت نہیں کرتے تھی، چوری کا مال بچانے کے لئے سب اکٹھے ہو گئے۔ اعظم سواتی کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو بچانے اور ملک کی بدنامی کے لئے جو عمل کیا، اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبرتناک رسوائی اور ذلت اسحاق ڈار کا مقدر بنی۔ جس نے ملکی دولت لوٹی اور چوری کی، اللہ کی ذات سب جانتی ہے۔ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا ایسا ہی عبرت ناک انجام ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر میں تو ٹیسٹ کے بعد لوگوں کو آنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن پی ڈی ایم عوام کو جلسوں میں بلوا رہے ہیں۔ انہوں نے کورونا کی صورتحال بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روزانہ اموات کی تعداد 70 سے زیادہ پہنچ چکی ہے۔ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔ اپوزیشن والوں کو کم از کم عوام کی زندگیوں کی تو پرواہ ہونی چاہیے۔