ترکی کے شہر سعرد میں زلزلہ

انقرہ: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) ترکی کے شہر سعرد میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلےکی شدت سے مارکیٹوں کے ریکس میں رکھی اشیا بکھر گئیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلےسے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو بھی ازمیر سمیت ترکی کے کئی شہروں میں 7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم اور درجنوں لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔