بیٹی کے رشتے کیلئے بلا کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

دریاخان: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) بیٹی کے رشتے کیلئے بلا کر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم فرار ہو گئے۔ مقدمہ درج کر کے خاتون کو میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کی رہائشی (گ ) نے تھانہ سٹی میں درخواست دی کہ ملزم اعجاز حسین کے ساتھ اس کے گھریلو تعلقات تھے، ملزم نے مجھے بیٹی کے رشتہ کیلئے بلایا، دریا خان فوارہ چوک پہنچی تو ملزم مجھے کار میں بٹھا کر ایک مکان میں لے گیا جہاں مزید دو ملزم عادل اور زوہیب بھی پہنچ گئے، تینوں نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی، نقدی، پرس، موبائل فون چھین لیا، شور مچانے پر دو افراد نے موقع پر پہنچ کر جان بخشی کروائی۔