کامونکے: نامعلوم افراد کی ذہنی معذور لڑکی کیساتھ زیادتی

کامونکے: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) نامعلوم افراد 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد بیہوشی کی حالت میں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح شہریوں نے ہجویری ٹاؤن میں واقع خالی پلاٹ میں ذہنی معذور لڑکی کو حالت غیرمیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس پرسٹی پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا ،لیڈی ڈاکٹر نے طبی معائنہ کے بعد لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی ۔سٹی پولیس نے نامعلوم افرادکیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلدازجلد گرفتارکرنے کاحکم دیاہے جبکہ انہوں نے متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔