سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 20.34 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح ساڑھے نو بجے کے قریب انڈیکس میں 238 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 42260 پوائنٹس سے زائد کی سطح پر پہنچ گیا، ایک موقع پر تیزی کے باعث انڈیکس 42412.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم اس دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 20.34 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42047.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں 0.05 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 24 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 394 شیئرز کا لین دین ہوا۔