روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا

کراچی: (کوہ نور نیوز) رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 160 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوا تھا، نئی قیمت 159 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 46 پیسے ہو گئی تھی۔ دو روز قبل انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ گئی تھی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 159 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 82 پیسے ہو گئی تھی۔