کرائے کا تنازع: رکشے کے مالک نے ڈرائیور کو ہی قتل کردیا

لاہور: (کوہ نور نیوز) گجر پورہ میں رکشہ مالک نے کرائے کے تنازع پر ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشد عالم نے لوڈر رکشہ ثاقب نامی شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا اور ان دونوں کے درمیان کرایہ ادا نہ کرنے پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ملزم ارشد نے سکیورٹی گارڈ سے گن لے کر ثاقب پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے بھجوا کر مقتول کے بھائی کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔