چین کے خلائی مشن کے روبورٹ چانگ 5 نے چاند سے نمونے اکٹھے کر لیے

بیجنگ: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) چین کے خلائی مشن کے ادارے نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند سے متعلق معلومات اکھٹی کرنے کے غرض سے مشن پر بھیجے گئے چینی چانگ 5 روبورٹ نے تحقیقات کے دوران چاند کے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق “سی این ایس اے ” ادارے نے بتایا ہے کہ چانگ 5 کے لینڈر سیکینڈر مجموعہ نے بدھ کی صبح 4:53 بجے چاند کے نمونے حاصل کرنے کے لیے سوراخ کرنے اور پھر لیے گئے نمونوں کی پیکیجنگ کا کام ختم کر لیا ہے۔ نمونے جمع کرنے کا کام باقاعدہ طور پر ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے چاند کے قریب کامیابی کے ساتھ اترنے کے بعد چانگ 5 نے اپنے شمسی پُروں کو کھول کر مشن کی تیاری کی جس کے بعد چاند کے نمونے لینے کے دو طریقے اپنائے گئے ہیں جس میں نمونے جمع کرنے کے لئے ڈرل استعمال کرنا اور میکانی بازو سے سطح سے نمونے جمع کرنا شامل تھا۔