فیصل آباد: ایک روز قبل اغواء ہونیوالی لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد

فیصل آباد: (کوہ نور نیوز) فیصل آباد میں ایک روز قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے لڑکی کی لاش مل گئی، جس کی شناخت سویرا کے نام سے ہوئی۔ گزشتہ روز ملزم نے سویرا کو اغواء کرنے میں مزاحمت پر اس کی والدہ سعدیہ کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ سعدیہ کی آنکھ میں فائر لگا۔ جس سے موت واقع ہوئی۔ اغواء کے 24 گھنٹے بعد سویرا کی بھی تشدد برآمد ہوگئی۔