چند سیکنڈز میں آبدوز میں تبدیل ہو جانے والی انوکھی کشتی

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) جیمز بانڈ فلموں جیسی ایک انوکھی کشتی یا آبدوز تیار کرلی گئی ہے جس سے سمندر کے اندر سفر کرنے کے ساتھ پانی کی سطح پر تیرنا بھی ممکن ہے ویکٹا نامی سرفیس آبدوز برطانوی کمپنی نے تیار کی ہے، کمپنی کے مطابق 2 منٹ کے اندر یہ سپیڈ بوٹ سے آبدوز کی شکل اختیار کرسکتی ہے اور پانی کے اندر یہ 98 فٹ تک غوطہ لگا سکتی ہے۔39 فٹ لمبی یہ بوٹ سطح پر 40 ناٹ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے اور پھر پانی کے اندر غوطہ لگا کر بھی سفر کرسکتی ہے، اس میں 8 افراد سفر کرسکتے ہیں اور یہ شپنگ کنٹینرز، روڈ ٹریلر، ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کے ذریعے سمندر تک پہنچائی جاسکتی ہے ۔