راولپنڈی: جعلی شراب کی فیکٹری میں چھاپہ، تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) راولپنڈی پولیس نے جعلی شراب کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم تنویر مسیح کو گرفتار کر کے48 بوتل شراب برآمد کی،جس نے تفتیش کے دوران انکشاف پر شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو مزید ملزمان احسن خان اور سہیل خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان فیکٹری میں شراب تیار کرنے میں مصروف تھے جن کے قبضہ سے 325 بوتل شراب، 71 عدد خالی بوتلیں ، سٹیکرز، خالی کین، 300 ڈھکن، سیلیں اور دیگر آلات برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان فیکٹری میں شراب بنا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔